کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے عام انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال نازک ہے(نجی ٹی وی)کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال نازک ہے مکران ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے دیہاڑی دار مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ،قتل اور آئی ای ڈی بلاسٹ خود کش حملوں کی لہر بڑی ہے کیچ،گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61دہشتگردی کے واقعات میں 32زندگیوں کی چراغ گل ہوئے ہیں درخواست میں مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمد ورفت میں بھی مسائل کا سامنا ہے موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آؤٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ٹیگز:
درخواست دائر
