کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب اور چیئرمین یونین کونسل نمبر 4 ضلع ہرنائی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج 29 نومبر 2023 کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 081-9201253، پر فون یا Complaintcentre.ecp@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب اور چیئرمین یونین کونسل نمبر 4 ضلع ہرنائی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہونگے، شریف اللہ

ٹیگز:
شریف اللہ
