چاغی (ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر معدنیات سردارزادہ میر عمیر جان محمد حسنی نے اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین کا دورہ کیا،اس موقع پرڈی ایچ او چاغی طارق سخی ودیگر ہسپتال کے اسٹاپ بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر معدنیات سردارزادہ میر عمیر محمد حسنی کو ہسپتال کے مسائل پر بریفنگ دی گئی،صوبائی وزیر نے پرنس فہد بن سلطان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔عوام کی علاج و معالجے پر بھی بات کی اور امید ظاہر کی عوام کی بروقت علاج و معالجے پر اپنا فرائضِ ادا کرینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات سردارزادہ میر عمیر جان محمد حسنی نے ہسپتال کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو صحت کے 32 سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے خرچ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
کااچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین کا دورہ

