پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دنیا کو پر مسرت اور بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں اس دن تمام والدین اپنے بچوں کو دینی،ثقافتی اور عملی معلومات سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں ان کے سوالات کے جوابات دے کر ان کی فکر کو بڑھائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ماحول کا اجتماعی مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریاست بھی بچوں کی تعلیم،صحت اور بہتر تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت یافتہ بنانے کے لیے کاوشیں بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ یہ عالمی دن والدین کو احساس دلاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو مضبوطی فراہم کرتے ہوئے ان کو دینی، اخلاقی،ثقافتی اور عملی معلومات سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں اور ان کے مشاہدات و معلومات کو بڑھائیں اور انہیں اخلاقی ذمہ داریوں کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے ایک دوسرے کے ساتھ محبت،امن اور تعاون کو فروغ دے سکیں۔
بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت یافتہ بنانے کے لیے کاوشیں بروئے کارلائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد

ٹیگز:
جمیل احمد
