کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں عمومی صحت عامہ کی بہتری کے لیے ورٹیکل پروگرامز کی افادیت کلیدی کردار کی اہمیت کی حامل ہے صحت کے شعبے میں جاری ان پروگرامز کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے کے لیے متعین مقاصد کے حصول میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایم سی ایچ پروگرام اور نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈئریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امین خان مندوخیل، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری،صوبائی کوارڈنیٹر ایم سی ایچ پروگرام ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ، صوبائی کوارڈنیٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر نعیم زرکون، پراجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ ثاقب کاکڑ، ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنی، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شاکو، کواڈنیٹر نیوٹریشن پروگرام سلطان ترین اوراسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت میر شوکت بلوچ موجود تھے صوبائی کوارڈنیٹر ایم سی ایچ پروگرام ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ اورصوبائی کوارڈنیٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر نعیم زرکون نے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری عبداللہ خان نے کہا کہ ایم سی ایچ پروگرام اور ایم این سی ایچ،نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت کی ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کے وسیع رقبے پر بکھری آبادی کو صحت کی سہولیات کی بہم فراہمی اور ورٹیکل پروگرامز کے ٹارگیٹڈ پاپولیشن تک رسائی ایک مشکل عمل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے نیوٹریشن اور ایم سی ایچ ورکرز پروگرامز کے پراجیکٹ کواڈنیٹرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ پروگرام کو مزید بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔انہوں نے نیوٹریشن اور ایم سی ایچ ورکرز پروگرام کو مزید فعال کرنے پر زور دیا تاکہ ہر علاقے تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں
بلوچستان میں عمومی صحت عامہ کی بہتری کے لیے ورٹیکل پروگرامز کی افادیت کلیدی کردار کی اہمیت کی حامل ہے،عبداللہ خان

ٹیگز:
عبداللہ خان
