کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور حقائق پر مبنی چبھتی ہوئی سیاسی باتیں بزرگوں کو ہضم نہیں ہورہی ہیں، حافظ حسین احمد پوزیشن واضح کریں کہ کیا وہ کونسی جمعیت علماء اسلام میں ہیں اگر وہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں تو وضاحت کریں کہ کن بنیادوں پر انکے درمیان سمجھوتہ ہوا یا یہ بھی انکا اندرونی معاملہ ہے؟۔یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کون کس کا لاڈلہ ہے اور کون کہاں کس کے کہنے پر اپنے ہی محسنوں کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے در اصل کچھ لوگ لاڈلے بن کر فیض یاب ہونے کی کوشش میں کچھ آگے نکل گئے تھے لیکن بعد میں وہ سیاسی یتیم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ہی جماعت سے بغاوت اور بعد میں ایک بند کمرے میں معافی تلافی کر کے اسی جماعت میں واپس آجانے والوں کے منہ سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری پر تنقید اچھی نہیں لگتی حافظ صاحب کا حافظہ اتنا خراب نہیں ہونا چاہیے کہ بچوں کو انہیں تمام باتیں یاد کروانی پڑیں لہذا وہ اللہ اللہ کریں اور نوجوانوں کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے دیں۔
بند کمرے میں معافی تلافی کرکے اسی جماعت میں واپس آجانے والوں کے منہ سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری پر تنقید اچھی نہیں لگتی، سردار سربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردار سربلند جوگیزئی
