کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر )نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تقریبا 1لاکھ غیر ملکی اپنے ملک افغانستان جاچکے ہیں اور زیادہ تر اپنی خوشی سے چلے گئے ہیں اور کچھ افراد کو زبردستی افغانستان بھیجا جا چکا ہے بلوچستان کے تمام ہولڈنگ سینٹر میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہے بلکہ عزت کے ساتھ ان کو رکھا اور اپنے وطن افغانستان بھیج دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلی بلوچستان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف صاف وشفاف الیکشن کروانا ہے جسے الیکشن کمیشن ;200;ف پاکستان انتخابات کا شیڈول اعلان کرے گی جیسا کہ انہوں نے ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو انشا اللہ ہم بھر پور طریقے سے الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے یکساں رویہ رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت پاکستان اور بلوچستان کے دروازے کھلے ہیں ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ ;200;ئے بیٹھے بات کریں اور اس ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ہاتھ بھٹاہیں انہوں نے کہا کہ کوءٹہ ڈیولپمنٹ رواں سال مکمل ہوجائیگا ۔
ناراض بلوچ مذاکرات چاہتے ہیں تو پاکستان کے دروازے کھلے ہیں،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
