کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں بدھ کے روزبھی کوئٹہ سمیت کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں شنٹ اور ٹیمپرنگ والے48میٹروں کو اُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرسے 74نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 68لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً16لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے57 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ ریکوری کی مدمیں 22لاکھ 20ہزارروپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے علی زئی اور یاروکے علاقوں سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران 56 نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں، نیز کیسکوٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 37لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ80ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران اسپلنجی کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ 66نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 36لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران72 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ 90ہزارروپے وصول کرلئے۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت، گوادر اور پنجگور سے نادہندگان کے37کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 15 لاکھ 60ہزارروپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 68ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائی، کوئٹہ شہر سے 48 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرزبھی اُتاردئے

ٹیگز:
کیسکو
