لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ سے پارٹی صوبے میں مزید فعال ہو جائیگی صوبے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے سابق اراکین اسمبلی کی شمولیت نیک شگون ہے انے والے الیکشن میں صوبہ میں ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہونگے عوام کی طاقت ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے ہم کسی کے بھساکھی پرحکومت میں انے پر یقین نہیں رکھتے میاں نواز شریف نے کوئی ڈیل نہیں کی سیاست میں راستہ دینا ہوتا ہے اور مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں ملکی حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں معاشی حالات کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جسے حکومت میں اکر درست کرینگے پی پی کو ہم سے کوئی مسئلہ ہے تو براہ راست میاں نوازشریف سے بات کریں پی پی ہماری اتحادی جماعت رہی ہے ہم اسے دشمن جماعت نہیں سمجھتے البتہ پنجاب میں اسے سیٹیں وں کی ضرورت ہے اس لئے وہ ایک منفرد بیانئے کے ساتھ چل رہے ہیں اگر 8فروری کو پارلیمان میں اکثریت ملتی ہے تو مسلم لیگ ن کو بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرینگے البتہ بلوچستان اور دیگر صوبوں میں حالات دیکھ کر فیصلے کرسکتے ہیں سندھ میں ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت ملکی سیاسی استحکام کے لیے دی ہے ہر سیاسی جماعت کو آئین اور قانون کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے مگر ملکی استحکام کو سبوتاژاور عدم استحکام سے دو چار کرنے والے چیئر مین پی ٹی آئی اور اسکے ساتھیوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا لیکن اگرعدالتیں عمرانخان کو اچازت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہونے سے عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ سے پارٹی صوبے میں مزید فعال ہو جائیگی، سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب خان ناصر
