پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے مری آباد سوردو اور ملحقہ ایریاز میں دو بچوں سمیت 6 افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئے دو افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں چار لاپتہ ہزاروں کچے مکانات دیوارین منہدم مری آباد کی پوری بستی پانی میں ڈوب گیا ندی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بھی بند درجنوں دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی اے سی امجدحسین سومرو بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثاراحمد نوراحمد شکیل احمد اور پریس کلب کے صدر عمر ماجد ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا متاثرین کے لئے ڈسٹرکٹ کمپلکس میں خیمہ بستی قائم کردیا گیا ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ اب تک سیلاب میں 6 افراد کے بہنے کی اطلاعات ہیں جن میں دوافراد کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا مذید چار افراد کی تلاش جاری ہے انکا کہنا تھا کہ سوردومری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے بارش کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلکس میں خیمہ بستی بھی قائم کردیا ہے جہاں متاثرین کے لیے رہائش کی سہولت اوردیگر ضروریات فراہم کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران عوام ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں دریں اثنا سوردو مری آباد میں ایک گھر کے چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ ندی نالوں پر جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی دریغ کریں۔
پنجگور میں دو بچوں سمیت 6 افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئے،دو افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں

ٹیگز:
پنجگور
