اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سیکرٹری سینٹ قاسم صمد خان سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کی جگہ ان کے کاغذات شیری رحمان نے وصول کیے، جب کہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے کاغذات خود وصول کئے۔ اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان، فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے سینٹ ممبرز کا کارڈ بھی حاصل کر لیا۔

