کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سبی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات پر ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی ہدایات پرپو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے چرس فروخت کرنے والے 4 ملزمان اصغر علی ولد فدا حسین، میر محمد ولد گل شیر،کومل بی بی زوجہ حیدر علی،رخسانہ عرف چندا دختر محمد شریف کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 520 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ 90/23بجرم زیر دفعہ US/9(1)3B درج کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سبی میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 2 خواتین سمیت 4 منشیات فروشوں گرفتار

ٹیگز:
منشیات فروش
