اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)گزشتہ روز سمندر میں ماہیگیروں سے بھری چھوٹی بوٹ ڈوب جانے کے بعد لاپتہ ہونے والا 21 سالہ رمضان نامی غیر مقامی نوجوان ماہیگیر آج دوسرے روز بھی نہ مل سکا۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ آج دوسرے روز بھی پاک نیوی کی ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور جائے وقوعہ سمیت اردگرد کے ایریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں مصروف رہے۔ دوسری جانب مقامی ماہیگیروں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی تلاش جاری رکھی۔ خیال رہے گزشتہ زور اورماڑہ کے دیمی زر سمندر میں ماہیگیروں سے بھری چھوٹی بوٹ کنارے کے قریب ڈوب گئی تھی۔ بوٹ میں سوار ناخدا آصف نے اپنی جان دا پر لگا کر اپنے نو خلاصیوں کو بچا لیا تھا جبکہ اس دوران 21 سالہ غیر مقامی نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہو گیا۔
اورماڑہ،ڈوبنے والا 21 سالہ نوجوان تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے روز بھی جاری رہا

ٹیگز:
اورماڑہ
