کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محسن داوڑ پر حملہ قابل افسوس امر ہے ترقی پسند، روشن خیال، قوم دوست وطن دوست سیاسی رہنماؤں جو ہمیشہ محکوم اقوام کے حقوق کی بات کرتے رہے اور جدوجہد جاری رکھی انصاف کا علم بلند رکھا یقینا ایسے لوگوں کیخلاف سازشیں اور قاتلانہ حملوں کی پالیسی ناقابل قبول ہے حکومت، ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی رہنماؤں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
حکومت، ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی رہنماؤں کی حفاظت کو یقینی بنائے، بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
