بیلا(ڈیلی گرین گوادر)نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تفصیل کے مطابق اتوار کے روز مین آر سی ڈی شاہراہ جھاو کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام نبی پٹھان نامی شخص زخمی ہو گیا جنہیں سول اسپتال بیلا میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ایس ایچ او بیلا یار محمد کمانڈو نے یو این اے اور عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ)بیلا کے صحافیوں کو بتایا کہ زخمی شخص نے حملہ آور ملزمان کی شناخت کردی ہے پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے جلد گرفتار کر لئے جائیں گے ایس ایچ او بیلا نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا ساخشانہ قرار دیا ہے۔
بیلہ، نامعلوم مسلح افرا د کی فائرنگ سے 1شخص شدید زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
