کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں بھی سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں نادرا کے ذریعے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی بلوچستان پولیس کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک،سملی،نواں کلی،ہنہ اوڑک، خروٹ آباد،غوث آباد، بائی پاس ودیگر میں کریک ڈاؤن،سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان کی نادرا کے ذریعے رجسٹریشن شروع کردیاگیاہے گرفتار افراد میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں گھروں سے گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار افراد کو آج افغانستان روانہ کردیاجائیگا مہاجرین میں چھوٹے بڑے،خواتین،بچے،بوڑھے اور جوان شامل ہیں۔
کوئٹہ،سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتار،حاجی کیمپ منتقل

ٹیگز:
تارکین وطن
