کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے چینی صدر کو اگلے ماہ سان فرانسسکو میں اپیک سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے اس موقع پر جو باییڈن چینی صدر کے مشرق وسطیٰ میں وسیع اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کے قیام کے متمنی ہیں چینی اور امریکی صدور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں امن کے حصول کیلئے برطانیہ، فرانس اور روس کا کردار بھی انتہائی اہم ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر تحرک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کا کھویا ہوا امن بحال کروائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت میں خوفناک حد تک تیزی آ گئی ہے اور شہادتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 22 ہزار سے زائد لوگ شدید زخمی ہو چکے ہیں حملوں میں تیزی آنے سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں سپین کی امن کانفرنس کی تجویز پر اتفاق کیا ہے مجوزہ کانفرنس 6 ماہ تک اسرائیل اور حماس کے درمیان تصادم روکنے کیلئے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کیلئے یہ ایک حوصلہ افزا مثبت اقدام ہوگا سپین کے قائم مقام وزیر اعظم پیدرو سینیچیز نے واضح کیا ہے کہ یورپین یونین کے اجلاس میں سپین نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے تاکی اموات میں اضافے کو روکا جا سکے تاہم کئی یورپی ممالک نے اس مطالبے کی مخالفت کی ہے جس کی وجہ سے یورپی یونین کی جانب سے متفقہ طور پر جنگ بندی کا فوری مطالبہ سامنے نہیں آ سکا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یورپی یونین کے ممبران نے جنگ میں وقفہ کرنے، غزہ کے لئے امداد بھجوانے کے لئے راہداری کھولنے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں یورپی یونین کے ممبران نے متبادل تجویز کے طور پر میڈرڈ امن کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے یہ مجوزہ کانفرنس مسئلے کے دو ریاستی حل کی طرف ایک نیا اور اہم قدم ہوگا دوسری جانب امریکی صدر جو باییڈن نے کہا ہے کہ چین اسرائیل غزہ جنگ بند کروانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے امریکی صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کا امریکہ کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں سپین کی امن کانفرنس کی تجویز پر اتفاق کیا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
