کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 30نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور کوئٹہ کامیئر پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوگاکارکن بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے پیغام کو گھرگھرپہنچائیں اور آنے والے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں۔یہ بات انہوں نے پیر کواپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والی خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جو عوام کی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی جبب بھی برسراقتدارآئی ہے عوام کی خدمت کویقینی بنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیاہے پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی اورانشاء اللہ کوئٹہ کا مئیر پاکستان پیپلزپارٹی کاجیالہ ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جو عوام کی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،غزالہ گولہ

ٹیگز:
غزالہ گولہ
