کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ ماہی گیر ی بلوچستان نے غیر قانونی طور پر ٹرالنگ میں ملوث ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر، تین انسپکٹرز سمیت متعدد اہلکاروں کو معطل کردیا۔ محکمہ ماہی گیری حکام کے مطابق غیر قانونی ٹرالنگ کو روکنے کے لئے سخت کاروائی کی جا رہی ہے خفیہ انکوائری سے معلوم ہوا کہ محکمہ کا اپنا عملہ بدعنوانی میں ملوث ہے۔ محکمہ ماہی گیری حکام کے مطابق بدعنوانی میں ملوث بشمول 1 اسسٹنٹ ڈائریکٹر، 3 انسپکٹرز اور دیگر کو معطل کرکے باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ ماہی گیری بلوچستان نے غیر قانونی طور پر ٹرالنگ میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر، تین انسپکٹرز سمیت متعدد اہلکاروں کو معطل کردیا

ٹیگز:
محکمہ ماہی گیری بلوچستان
