قلات (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے مختصر دور حکومت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کاجال بچایا جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی قلات میں شازیہ اکبر زہری کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو بہت تقویت ملی ہے امید ہے کہ نئے شمولیت اختیار کر نے والے خواتین نیشنل پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد اقبال محمد حسنی حاجی یعقوب لانگو ورکنگ کمیٹی کے رکن گودی فریدہ بلوچ نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والی ملکہ شازیہ اکبر زہری بی بی شریفہ بی بی سلیمہ روبائیشہ اور کامریڈ ظہور بلوچ نے بھی خطاب کیا میر کبیر جان بلوچ نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے سرکاری پوسٹوں کو فرخت کرکے غریب عوام کی چیبوں پر ہاتھ صاف کئے یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومتوں میں نوجوان زیادہ سے یروزگاری ہو گئی انہوں نے کہاکہ آنے والے دور نیشنل پارٹی کا ہوگا ہماری حکومت آنے کے بعدصحت تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیا جائے گا اور بے روگاری کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والی ملکہ شازیہ اکبر زہری نے کہاکہ نیشنل پارٹی متوسط طبقہ اور غریبوں کی پارٹی ہے قلات کے عوام کے ساتھ مسلسل نا انصا فیاں کیا جارہا تھا اس لئے اپنے عوام کو حقوقِ دلانے کے لئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک ایک نڈر انسان ہے انہوں نے مکران کی تعمیر ترقی کے کئے جو کام کئے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں قلات کے عوام کو انکا حقوق دلائینگے۔
نیشنل پارٹی اپنے مختصر دور حکومت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کاجال بچایا جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، میر کبیر جان محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر جان محمد شہی
