لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی ملک وقوم پر ایک عذاب کی طرع مسلط ہیں قوم ان سے جلد چھکارہ چاہتی ہے حکومت کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم سر جوڑ کر حالات کا سنگینی کے ساتھ جائزہ لی رہی ہے ہم ملک کو بہت بڑے سیاسی اور معاشی نقصان سے بچانے کیلئے تحریک چلانے پر مجبور ہیں مہنگائی دہشت گردی لاقانونیت اور بے روزگاری جلال کے ساتھ عروج پر ہے عوام تنگ ہیں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں ہم عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ضرور ادا کرینگے انھیں مشکل وقت میں بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتے جے یو ائی کی جڑیں عوام میں ہیں صوبے میں کئی سابق وزراء اور ایک سابق وزیر اعلٰی جلد جے یو ائی میں شامل ہورہے ہیں اور الیکشن سے قبل کئی دیگر اہم سخصیات بھی شمولیت کرنے کیلئے ہمارے ساتھ رابطوں میں اگلی حکومت بلوچستان اور کے پی میں جے یو ائی تشکیل دیگی انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل اور خفیہ روبطوں پر یقین نہیں رکھتے ہم عوام کے کندھوں پر حکومت میں آنے کے قائل ہیں ہم نے کھبی ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی مملکت بناکر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ علماء کا اصل کام امت کی درست رہنمائی کرنا ہے ہمیں حکومت کرنا ٹھائی اور پینٹ پہننے والوں سے اچھی طریقے سے آتی ہے ہم امام ہیں اور مملکتی امور کے ساتھ منبر ومحراب کی زمہ داری کا فریضہ ادا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار روز روشن کی عیاں ہیں قوم نے دیکھ لیا کہ جب پانامہ لیکس کے پیپر کا پنڈورا بکس کھلا تو اسمیں کسی عالم دین کا نام نہیں تھا ہم کمیشن کرپشن کی سیاست نہیں کرتے ہمارا دامن صاف ہے اسی لیئے قوم جے یو ائی پر ہمیشہ اعتماد کرتی ہے کے پی کے پہلے مرحلے کے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں جے یو ائی پہلی پوزیشن کے طور پر ابھر کر سامنے آئی آج ہماری سیاست کا نتیجہ ہے کہ کہ نواب سردار اور دیگر قبائلی مشران ہمارے صفوں میں جگہ ڈھوننے کی کوشش اور خواہش کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اپکے اعتماد کو نہ مجروح کرینگے اور نہ ہی اپکے ووٹوں پر کوئی سودے بازی کرینگے انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظریں قائد جے یو ائی و پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے جانب لگی ہوئی ہیں اور وہ ہی انشاء اللہ ملک وقم کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی غلام بنا کر عمران خان نے ملک و عوام سے خیانت کی جس سے قوم عام االیکشن میں ضرور حساب کتاب کریگی ہم ملک میں 73 کے ائین کو اصل صورت میں بحال اور اس پر عمل درآمد کرائینگے اور جمہوریت کے فروغ اور ایوانوں کی حقیقی بالا دستی کے قیام کیلئے 23مارچ کو پورے ملک سے اسلام آباد کے جانب روانہ ہوکر جعلی اور سلیکیٹڈ حکومت سے نجات دلائینگے۔
عمران نیازی ملک وقوم پر ایک عذاب کی طرع مسلط ہیں،مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
