فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر)ساہیانوالہ پولیس کے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، سانگلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئےپولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 ملزمان ہلاک

ٹیگز:
فائرنگ
