کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا عالمی یوم پولیو کے موقع پر خصوصی پیغام صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے پولیو کے انسداد کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تمام پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قومی فریضہ کی ادائیگی کے دوران جن پولیو ورکرز اور سیکورٹی پر مامور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہیں مخلصانہ کوششوں کے باعث بلوچستان گزشتہ دو سال سے پولیو فری صوبہ ہے پولیو ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو ہر طرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں مصروف عمل رہتے ہیں صحت عامہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔

