کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹانا پید ہوگیا کوئٹہ میں جن دکانداروں سے آٹا مل رہا ہے تو وہاں آٹے کی ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں آٹا غریب کی درسترس سے باہرہوگیا کوئٹہ میں دکاندار اپنے من مانی ریٹ پر آٹا فروخت کررہے ہیں جبکہ فی کلو آٹا 160 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اپنے مرضی کے ریٹ پر فروخت ہونے پر دکاندار گاہکوں کو آٹے کی شارٹیج پر زور دے رہے ہیں کوئٹہ سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں جس سے روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید منہگا ہوگیا جس سے تھیلے کی قیمت 2050 روپے ہوگئی ہے، 2 ہفتے میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3100 میں فروخت ہورہا ہے اور 20کلو مکس آٹےکے تھیلےکی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی آٹا 160روپے کلو ہوگیا جس کےباعث سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
روٹی غریب کی پہنچ سے دور، کوئٹہ سے خیبر تک آٹا کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول

ٹیگز:
کوئٹہ
