کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے 29اکتوبر کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف مقامات پر ورکرز اجلاسوں کا اعلان کردیا آج ائیرپورٹ روڈ 24اکتوبر سیٹلائٹ ٹاؤن 25اکتوبر کو کچلاک اور سریاب میں ورکرز اجلاس منعقد ہوں گے جس کے مہمان خصوصی صوبائی امیر مولانا عبد الواسع ہوں گے، تیاریوں کے سلسلے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا محمد ایوب حاجی صالح محمد کے زیر صدارت مختلف مقامات پر اجلاس منعقد ہوئے جس میں یونٹوں اور سنئیر اراکین سے رابطے تیز کئے۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبد الحق حقانی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی حاجی محمد شاہ لالا سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ میر فاروق لانگو حافظ سردار محمد نورزئی مولانا جمال الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حکیم حبیب اللہ حافظ شبیر احمدمدنی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد نے شرکت کی۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے طوفان اقصی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف مقامات پر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کا 29اکتوبرکو کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ورکرز اجلاسوں کا اعلان

ٹیگز:
جمعیت علماء اسلام
