کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی نے اگر روش نہیں بدلی تو وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دوں گا ہمارے پر امن لانگ مارچ کو سریاب پل پر روکا گیا اب اگر صوبائی حکومت کا یہ رویہ رہا تو لانگ مارچ کے شرکا کے ہمراہ سی ایم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دوں گا جس کی تمام تر ذمہ دار ی موجودہ حکومت پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار سردار اختر مینگل نے بگٹی ا سٹیڈیم میں میڈیا کو اندر جانے سے روکنے پر انتظامی افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کیلئے بھی دروازے بند ڈپٹی کمشنر خود آئے انتظامیہ نے روکاوٹیں دور نہیں کی تو اسٹیڈیم سے نکل کر سی ایم ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
انتظامیہ نے روکاوٹیں دور نہیں کی تو اسٹیڈیم سے نکل کر سی ایم ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے،سردار اختر مینگل

ٹیگز:
سردار اختر مینگل
