کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ نگران مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تھا مگر موجودہ حکومت بلوچستان عوامی پارٹی اور من پسند پارٹیوں کو آگے لانے کیلئے سیاسی انجینئر نگ میں مصروف عمل ہے بلوچستان نیشنل پارتی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں یہ کہنا عوامی سلامتی کو خطرہ ہے بے معنی ہے بلوچستان میں دفعہ 144صرف بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے ہے جو ثابت ہوچکی ہے ناروا پالیسیوں اور نا انصافیوں سے بی این پی کی بڑھتی ہوئی پزیرائی ختم کرنا ممکن نہیں حکومت بی این پی کے لانگ مارچ پر اثر انداز ہونے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اربوں روپے بجٹ میں رکھے جاتے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں کیا آغا حسن بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 22مارچ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ سے لانگ مارچ ہوگا پارٹی کے کارکن اور بلوچستان کے مخلص عوام سے بھر پور انداز میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اس لانگ مارچ کا مقصد وڈھ میں ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے سردار اختر جان مینگل اور ان کے اہل خانہ پر مسلسل راکٹ باری اور آئندہ انتخابات میں بی این پی کو دور رکھنے کے خلاف لانگ مارچ کیا جارہا ہے جو بلوچستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
حکومت بی این پی کے لانگ مارچ پر اثر انداز ہونے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں،آغا حسن بلوچ

ٹیگز:
آغا حسن بلوچ
