کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں آج بلو چستان بالخصوص وڈھ کی مخدوش صورتحال، اسٹیبلشمنٹ کی سیا سی معاملات میں مداخلت، مذہبی منافرت، فرقہ واریت، کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک سیا سی تاریخی لانگ مارچ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ غلام نبی مری نے کہا کہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بلو چستان بالخصوص وڈھ کی مخدوش صورتحال، اسٹیبلشمنٹ کی سیا سی معاملات میں مداخلت، مذہبی منافرت، فرقہ واریت، بنیاد پرستی، حقیقی سیا سی قوم وطن دوست سیا سی پارٹیوں،جمہوری تحریکوں کے قائدین کے خلاف جمہوری جدوجہد کے راستے روکنے اور انہیں دیوار سے لگانے، مسلح جتھوں کی پشت پناہی، قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ کسوٹ اور بد ترین استحال کے خلاف آج بروز اتوار 22اکتوبر 2023کو وڈھ سے کوئٹہ تک سیا سی تاریخی لانگ مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستانی عوامی،بلوچ قومی، تمام قوم وطن دوست، تر قی پسند، روشن خیال،خواتین و حضرات، طلبا ء تنظیموں،سول سائٹی، وکلاء، صحافی،پروفیسرز، دانشور اساتذہ اکرام، محنت کش مزدور وں، انجمن تاجران، دکانداروں، کسان، زمینداروں، علماء اکرام، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شامل ہو کر بلوچ قوم، بلو چستانی عوام کو بحرانی کیفیت، ظلم وجبر سے نکالنے میں اپنا اہم سیا سی کر دار ادا کر کے یہ ثابت کریں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور 21صدی میں ظلم وجبر کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کریں گے۔
ہم ایک زندہ قوم ہیں اور 21صدی میں ظلم وجبر کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کریں گے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
