کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت کے خلاف تقاریر پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدم درج کرلیا گیامقدمہ میں بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری ودیگرکونامزد کیاگیاہے۔ گزشتہ روز انسپکٹر جاوید اختر بزدار کی مدعیت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ایف آئی آر دفعہ 186،147،149، 341اور 188ت پ کے تحت درج کی گئی ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ بی این پی کی غلام نبی مری،منورہ بلوچ، شکیلہ دہوار،شمائلہ اسماعیل نے احتجاجی مظاہرے میں وڈھ صورتحال کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف تقاریر کیں اور حکومت پر ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی کاالزام لگایا۔
حکومت کے خلاف تقاریرپربی این پی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج،مقدمہ میں غلام نبی مری ودیگرنامزد

ٹیگز:
بی این پی
