سبی(ڈیلی گرین گوادر) گور نر بلو چستان عبدالولی کا کڑ نے کہا ہے کہ سبی بوائز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ ملنا علا قے کے طلباء کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں سائنس ڈگری کالج کوئٹہ کے بعد اندورون بلوچستان میں سبی ڈسٹرکٹ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے یقینا علا قے کے طلباء و طا لبات کو تعلیم کے اعلیٰ مواقع انکے علا قے میں ہی ملیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈگری بوائز کالج سبی کے دورے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، قبل ازیں گورنر بلو چستان سبی بوائز ڈگری کالج پہنچے تو پرنسپل کالج پرو فیسر غلام سرور گو لہ،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان،

پرو فیسر غلام حسین کھوسہ،پرو فیسر سعید پلال، و دیگر اسٹاف نے انکا استقبال کیا کمشنر سبی ڈویژن بشیر بنگلزئی،ڈی آئی جی سبی رینج پرویز احمد عمرانی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم، ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی، یقوب گشکوری بھی انکے ہمراہ تھے پرنسپل بوائز ڈگری کالج پرو فیسر غلا م سرور گولہ نے گورنر بلو چستان عبدالولی کا کڑ کو کالج کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کالج ہذا کوپوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ ملنے کے بعد کالج ہذا میں طلبہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے با عث کلاس رومز،لیبا رٹری، امتحانی حال،نہ کافی ہیں لہذا کالج میں مزید کلاس رومز، جدید لیبا رٹری ملٹی پر پلز حال، اور کالج کی چار دیواری کی اشد ضرورت ہے گور نر بلو چستان عبدالولی کاکڑ نے پرنسپل غلام سرور گولہ اور دیگر پرو فیسرز کو یقین دلایا کہ سبی پوسٹ گریجویٹ کالج کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کیئے جائیں گے ۔

انھوں نے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ طلباء کو محنت اور لگن سے پڑھائیں کیونکہ کل ملک کا مستقبل ان طلباء کو ہا تھوں میں ہو گا طلباء محنت اور لگن سے پڑھیں تاکہ کل عملی زندگی میں وہ اپنے آپ کو ایک بہتر اور کا رآمد شہری ثابت کر کے ملک اور قوم کی بہتر خدمت کر سکیں انھوں نے طلباء سے کہا کہ یہ آپ لو گوں کے لیئے با عث خوشی ہے کہ بلو چستان میں دوسرے نمبر پر بوائز ڈگری کالج سبی کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ ملا ہے اب اس سے آپ لوگ فا ئدہ اٹھائیں نقل کا آسرا کرنے کے بجا ئے اپنی دما غی صلاحیت کو استعمال کریں انھوں نے کہا کہ نقل کا نا سور نو جوان نسل کو دیمک کی طرح ختم کر رہا ہے جو لوگ نقل اور سفارش کلچر پر یقین رکھتے ہیں ایسے طلباء کبھی عملی زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے طلباء نے گورنر بلو چستان سے کہا کہ ہمیں لیپ ٹاپ دیئے جا ئیں تاکہ جدید تعلیم کے حصول میں ہمیں جو دشواریاں پیش آتی ہیں انہیں ہم نیٹ کے ذریعے مدد حاصل کر سکیں جس پر گور نر بلو چستان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلو چستان سے کہیں گے انھوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان تعلیم کے حصول کے لیئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے تاکہ بلو چستان کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور یہاں سے احساس محرومی کا خاتمہ ہو۔

