کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر زراعت انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑسے زمینداروں کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے نگران صوبائی وزیر زراعت انجینئر سردار زادہ آ صف الرحمان دمڑ کو زمینداروں کو درپیش مشکلات مسائل جس میں بجلی کے بل لوڈ شیڈنگ زمینداروں کے گزشتہ سال سیلاب میں زمینیں باغات بہہ جانے اپنی تکلیفات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت زمیندران نان شبینہ کے محتاج ہیں حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر زراعت انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمن دمڑ نے زمینداروں کے وفد کو یقین دلایا کہ زمینداروں کے کودرپیش حل طلب مسائل دستیاب وسائل اور اختیارات میں فوری حل کریں گے جبکہ زمینداروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کرکے مسائل حل کرانے کی درخواست کروں گا میں نے تین روزقبل وزرارت کا قلمدان لیا ہے جلد اس بارے میں محکمے سے بریفنگ لوں گا اور مختلف اضلاع کے زمینداروں کو درپیش مسائل ومشکلات حل کرنے کیلئے سیکرٹریز ڈی جی ایز افسران کو ہدایت کروں گا۔نگران صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں خدمت خلق مشن پر تیزی سے گامزن ہے اس میں کسی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نگران حکومت دستیاب اختیارات میں اس میں انقلابی تبدیلی لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمن دمڑ نے کہا کہ زمینداروں کے جو بھی حل طلب مسائل ہوں میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔
نگران صوبائی حکومت میر علی مردان ڈومکی کی قیادت میں خدمت خلق کے مشن پر تیزی سے گامزن ہے، سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ

