تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاہم ہم اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں تفصیل کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا اس حملے میں اسرائیل کے قدیم دشمن ایران کا کوئی کردار تھا؟ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے بعض نامعلوم ارکان کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران نے اس کارروائی کا گرین سگنل صرف ایک ہفتہ قبل دیا تھا۔
لیکن ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس فی الحال ایسی معلومات نہیں ہیں جو اس حملے میں ایران کے کردار سے متعلق الزامات کی تصدیق کر سکیں۔اس کے باوجود اس معاملے کے پیچھے چھپی حقیقت کافی اہم ہےاگر یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا تو یہ علاقائی تنازع میں بدل سکتا ہے۔ ایسے میں جہاں ایک طرف ایرانی رہنماؤں نے اس حملے کی تعریف کی، وہیں اس معاملے میں ایران کے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ‘ایران کے کردار سے متعلق الزامات سیاسی وجوہات پر مبنی ہیں۔’ ایران کسی بھی طرح دوسرے ممالک میں مداخلت نہیں کرتا۔ جبکہ امریکا نے بھی کہا ہے کہ اس نے ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں دیکھا جس سے پتہ چلتا ہو کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یہ ضرور کہا ہے کہ حماس اور ایران کے درمیان طویل تعلقات ہیں۔ ایران کئی سالوں سے فلسطینی تنظیم حماس کا اہم مالی معاون رہا ہے۔ایران اس تنظیم کو نا صرف مالی مدد بلکہ بڑی تعداد میں ہتھیار اور راکٹ بھی فراہم کرتا رہا ہے۔ ایسے میں اسرائیل گذشتہ کئی سالوں سے اس راستے کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے ذریعے ایران سے غزہ کی پٹی تک سامان پہنچتا ہے۔ ان میں سوڈان، یمن کے بحیرہ احمر کے بحری جہاز اور جزیرہ نما سینائی میں کام کرنے والے بدو اسمگلر شامل ہیں۔
اسرائیل کے قدیم دشمن کے طور پر، یہودی ریاست کو نقصان پہنچانا ایران کے مفاد میں ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سینئر افسر ہیم تومر کا کہنا ہے کہ ‘میں یہ کہوں گا کہ یہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ امن معاہدے سے متعلق خبروں پر ایران کا ردعمل ہے۔ لیکن یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ ایران نے حالیہ حملوں کا حکم دیا ہو گا۔
وہ کہتے ہیں، “یہ درست ہے کہ حماس کو ایران سے ہتھیار ملتے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ ایران شام میں حماس کو تربیت دیتا ہے۔ حتیٰ کہ ایران کے اندر بھی حماس کے جنگجوؤں کو تربیت دی جاتی ہے۔”ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے حماس کے عہدیداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہے تومر نے کہا، “ہم نے حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ صالح العروری اور دیگر عہدیداروں کو ایران اور لبنان جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان لوگوں نے وہاں میٹنگیں کی ہیں۔ اسرائیل کے پاس اطلاعات ہیں کہ ان میں سے کچھ لوگ آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملے ہیں۔
لیکن یہ ‘قریبی تعلقات’ بھی حملے کے وقت کا جواب دینے کے قابل نہیں ہیں۔تومر کہتے ہیں، ”حماس اسرائیل کے اندر سیاسی تنازع پر نظریں جمائے ہوئے تھی۔ ایران نے حماس کی ہتھیاروں اور ساز و سامان سے بہت مدد کی ہے۔ لیکن میری رائے میں ہفتہ کے حملے کا 75 فیصد فیصلہ حماس نے کیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے گذشتہ ہفتے بیروت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں ان حملوں کو گرین سگنل دیا تھا۔ حماس اور حزب اللہ کے ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کے افسران اگست کے مہینے سے حماس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
حماس کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ اس آپریشن کی کتنی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ حماس اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف جو کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے مقابلے میں ہفتے کا حملہ ایک بہت ہی منصوبہ بند کارروائی معلوم ہوتی ہے راکٹ، ڈرون، گاڑیوں اور ہینگ گلائیڈرز کے استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ منصوبہ سازوں نے یوکرائن کی جنگ کے دوران استعمال ہونے والی ہائبرڈ جنگی تکنیکوں کا بخوبی مطالعہ کیا تھا۔ لیکن حملے کا فیصلہ حماس نے کیا تھا۔ اور انہوں نے یہ فیصلہ اپنے مفادات اور فلسطین کی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
اسرائیلی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ “کیا حماس کو ایران کی مدد ملی؟ یقیناً اس نے ایسا کیا۔ کیا یہ کارروائی ایران کے مفاد میں ہے؟ بالکل؟ کیا حماس کو کام کرنے کے لیے ایران کی اجازت لینا ہوگی، بالکل نہیں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق افسر ہیم تومر کا کہنا ہے کہ حماس کافی عرصے سے اپنا خصوصی دستہ تیار کر رہی تھی۔لیکن یہ کارروائی حماس کی سطح سے بہت اوپر تھی۔حماس کے حملے نے مشرق وسطیٰ کی حقیقت بدل دی ہے۔ اگر اسرائیلی کارروائی سے حماس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ایران پیچھے سے مدد کرنے کے بجائے براہ راست ملوث ہو سکتا ہے۔
اب اسرائیلی حکام ملک کے شمال سے جنوب تک یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کیا مستقبل میں ایران کی مداخلت زیادہ نظر آئے گی؟لبنان میں ایک ایرانی اتحادی ملیشیا حزب اللہ پہلے ہی اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر چھوٹے پیمانے پر حملہ کر چکی ہے۔حماس کی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ کی حقیقت کو بدل دیا ہے۔ اب ایران پردے کے پیچھے سے مدد کرنے کے بجائے مستقبل میں براہ راست ملوث ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر حماس کے خلاف اسرائیلی کارروائی اس تنظیم کو تباہ کر دے گی۔

