کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت بی اے پی کا اجلاس الیکشن کمیشن کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بی اے پی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت بی اے پی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سردار عبدالرحمن کھیتران سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج منگل کو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی تشکیل کے لئے منعقد ہونے والی مشاورتی نشست کے لئے بی اے پی کے سینئر نائب صدر سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سابق وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بی اے پی کے وفد کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مشاورت کے لئے آج 2بجے طلب کر رکھا ہے۔
بی اے پی کا اجلاس الیکشن کمیشن کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ٹیگز:
بی اے پی
