خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں 3 مئی کو میونسپل کمیٹی چیئرمن، ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب ہوگا۔ خاران میں 3 مئی 2023 کو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب اور حلف برداری کے تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خاران گزین بلوچ، ایس پی خاران عرفان علی، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ، سپرٹینڈنٹ سی آفس حاجی شوکت علی محمد حسنی ودیگر موجود تھے، اس موقع پر الیکشن کمشنر خاران گزین بلوچ نے میونسپل کمیٹی چیئرمین ڈپٹی چیئرمین انتخاب و حلف برداری انتظامات، ایس پی خاران عرفان علی نے ڈپٹی کمشنر خاران کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی چیئرمن، ڈپٹی چیئرمین انتخاب کا عمل شفاف اور پر امن ماحول میں ہونا ضروری ہے اس حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھایا جائے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے ایس پی خاران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی چیئرمن، ڈپٹی چیئرمین انتخاب پولنگ سٹیشن بوتھ کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر خاران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی پولنگ سٹیشن بوتھ میں موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہ دیں اور حصہ لینے والے امیدواروں کے کونسلران کے لئے الگ الگ انتظار گاہ کا بندوست کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرکے پرامن ماحول میں انتخاب کا عمل مکمل ہونے دیں۔
شفاف اور پرامن ماحول میں انتخاب کا عمل مکمل ہونا اولین ترجیح ہے ، منیر احمد موسیانی

ٹیگز:
منیر احمد موسیانی
