کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کسٹم نے ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران 45 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹم نے ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مختلف کاروائیوں کے دوران بھا ری مقدار میں منشیات آئس کرسٹل، چھالیہ، پان پراگ، چینی، یوریا کھاد، سیگریٹس، کپڑا، سپیئر پارٹس، آٹو پارٹس، چائے، ایرانی خوردنی اشیاء، غیر ملکی ادویات، کاسمٹکس، کنفیکشنری، ٹائرز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد کئے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت 45 کروڑ سے زائد بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ کسٹم نے ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران 45 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا

ٹیگز:
کسٹم
