کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے دہانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ کے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مسافر کوچ حادثے پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ترجمان حکومت بلوچستان نے حادثے میں جانبحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔
ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
