دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی ظالم باپ نے بیہمانہ تشدد کرکے 13 سالہ بیٹے کو قتل کردیا ہے۔ والد نصیب اللہ نے اپنے 13 سالہ بیٹے مصور کے ہاتھ پاوں باندھ کر شدید تشدد کے بعد قتل کردیا ہے۔ پولیس زرائع کیمطابق ظالم باپ نے بیٹے کو قتل کرکے خفیہ طور پر دفنانے جارہا تھا اور ایس ایچ او شریف موسی خیل نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ قاتل باپ موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 13 سالہ مصور کے ہاتھ پاوں باندھ کر جسم کے تمام حصوں پر سخت تشدد کے نشانات ہے۔ واقع کلی ملا عبداللہ دکی میں پیش آیا ہے۔مزید کاروائی دکی پولیس کررہی ہے۔
دکی،باپ نے بیہمانہ تشدد کرکے 13 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

ٹیگز:
دکی
