کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل وابستہ ہیں بلدیاتی نمائندوں کے آنے کے بعد صوبائی حکومت ان مسائل کے حل لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی عبد الواحد صدیقی کی دعوت پر مونسپل کمیٹی خانوزئی کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مونسپل کمیٹی خانوزئی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی، ڈپٹی کمشنر پشین یاسر بازئی، اسسٹنٹ کمشنر خانوزئی، چیئرمین مونسپل کمیٹی و ممبران نے سردار محمد صالح بھوتانی کا استقبال کیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کو رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبدالواحد صدیقی اور چیئرمین مونسپل کمیٹی نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے علاقے کے مسائل فل الفور حل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سینئر وزیر نے خانوزئی کے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں بھی خانوزئی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ اس موقع پر اہلیاں خانوزئی نے سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کہ خراب موسم اور برسات کے باوجود انہوں نے انکی درخواست پر علاقے کا ہنگامی دورہ کر کے تمام مسائل کو حل کرنے کے فوری احکامات جاری کئے۔
عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، سر دار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سر دار محمد صالح بھوتانی
