لاہور (ڈیلی گرین گوادر) بجلی ،گیس ،پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ضروریات زندگی مہنگی سے مہنگی ترین ہوتی جارہی ہیں خواتین ومرد ذہنی جسمانی تناؤکاشکارخودکشیوں پر مجبور ہیں ۔بڑھتے اخراجات نے زندگی دشوار کردی ہےکوئی حکومت یا سیاست دان عوام کی مشکلات کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربعیہ طارق حلقہ خواتین جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے شعبہ جات اور صدر لاہور عظمی عمران لاہور ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور دیگر مسائل کے خاتمے کےلیے خواتین کوگھروں سے نکلنے پرمجبور کردیاہے، محض گورنمنٹ کے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس، ناجائز اور عوام الناس کےلیے موت ہےجماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر ملک بھر میں تاریخی دھرنے دئیے ہیں جو مہنگائی کی ستائی عوام نے بھرپور کامیاب بنائے ہیں لیکن ایوانوں و اپوزیشن میں بیٹھے سیاست دانوں کی ترجیح عوام کے مسائل نہیں ہیں لیکن جماعت اسلامی یہ جدوجہد جاری رکھے گی ۔ بدترین مہنگائی کے خلاف پندرہ اکتوبر بروز اتوار کو مال روڈ لاہور پر خواتین کا تاریخی دھرنا ہوگا۔
کوئی حکومت یا سیاست دان عوام کی مشکلات کے لئے سنجیدہ نہیں ،ربعیہ طارق

ٹیگز:
ربعیہ طارق
