کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں مستونگ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں سالانہ اربوں روپے امن و امان سیکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کے بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ میں 50 سے زائد افراد کے ہلاکت درجنوں بھر افراد کے زخمی ہونے بلوچستان بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کل مورخہ 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے
صوبائی حکومت وفاقی حکومت سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں، بلوچستان بار کونسل

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
