کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مستونگ دھماکہ کوافسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم و بے قصور انسانوں کا خون بہایا گیا حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی عام ہوگئی ہے۔پارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زخمیوں کے علاج کو یقینی بنایا جائے اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔
نیشنل پارٹی نے مستونگ دھماکہ کوافسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام قرار دے دیا

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
