جناح ہاؤس حملہ، 9 ملزمان کی ضمانت کیخلاف پراسیکیوشن کا ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر پراسیکیوشن نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی یہ ضمانت تین روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے دی تھی جس پر حکومت اب ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست داٸر کر دی جاٸے گی۔