نئے تعینات ہونے والے ایس پی ہرنائی خلیل احمد بگٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)نئے تعینات ہونے والے ایس پی ہرنائی خلیل احمد بگٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کرلیا۔ صدر دفتر آفس ہرنائی میں سٹاف سے ملاقات پی اے ایس آئی نے ویلکم کیا۔ایس پی ہرنائی خلیل احمد بگٹی صاحب نے کہا کہ عوام کے مال وجان کا تحفظ اولین ترجیح ہے فرائض منصبی میں کمی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فورس کی فلاح کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے قانون کی پاسداری، جرائم کا خاتمہ،منشیات کی روک تھام اور انصاف کی فراہمی کو اولین حیثیت حاصل ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور محدود وسائل کو بروئے کارلاکر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ میرے دروازے ہر وقت سائلین کے لئے کھلے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی ہرگز قبول نہیں ہوگی۔