چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔ روسٹر کے مطابق رواں ہفتے پانچ بینچز سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے.

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر دو جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور شاہد وحید پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے روسٹر کے مطابق بینچ نمبر چار جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر پانچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے