کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و حکمرانوں نے بجلی پیڑول و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگیوں کو موت سے قبل موت میں دھکیل دیا ہے۔عوام کا ہر لمحہ سسکنے اور تڑپنے میں گزرتا ہے۔مہنگائی کے اڑدھے نے عوام کی قوت خرید ویسے ہی ختم کردی ہے اب خون کو نچوڑ رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی چوری و بے تحاشا استعمال اشرافیہ کرتے ہیں۔اشرافیہ کی صنعتیں بجلی کے غبن میں اور محلات کا ائرکنڈیشن کا غمیازہ ملک کو بجلی بحران کا سبب بنتا ہے۔اور حکمران ان کے تمام کو بجلی کی قیمتوں میں وافر مقدار میں اضافے سے کرکے پوری کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمران طبقہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے مفت سرکاری پیڑول و بجلی کے استعمال کو کم کریں اور عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکالے۔
حکمرانوں نے بجلی پیڑول و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگیوں کو موت سے قبل موت میں دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر قاسم بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر قاسم بلوچ
