صوبائی حکو مت سینٹ سمیت تمام انتخابات کے صاف وشفاف انعقاد پر یقین رکھتی ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت سینٹ سمیت تمام انتخابات کے صاف وشفاف انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔حکو متی اتحا د سینٹ انتخا بات میں واضح برتری حاصل کرنے کیلئے ہرممکن کوشیش کر رہی ہیں، اور اُمید ہے کہ واضح برتری بھی حا صل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اُمیدوارون کو کامیاب کرایا جائے گا جوکہ ایوان بالا میں صوبے کی پسما ندگی،حقو ق کی جنگ اور عوام کی آ واز بلند کرسکے انہوں نے کیا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ انتخا بات اہمیت کا حامل ہے اور حکومتی اتحا دی جما عتیں مشترکہ کوششوں اورحکمت عملی سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی خد مت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن قدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں بلوچستان کے مسائل اور حقو ق کیلئے تمام سینیٹرز آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں شفا فیت کو یقینی بنانے سے ہی عوام کے دیر ینہ مسائل کا حل ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اتحا دیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور بھرپور کامیابی بھی حا صل کریں گے۔