نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد چلے گئے تھے جہاں ایک روزہ قیام کے بعد وہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت دیگر سے ملاقاتیں کرینگے۔