کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمدشہی نے کہاہے کہ پاکستان کانظام عدل عالمی درجہ بندی میں 140ممالک میں 129ویں نمبر پربلاوجہ نہیں ہزاروں گمشدہ افراد‘معصوم بچی رضوانہ‘ شہید فاطمہ‘ جڑانوالہ کی کرسچن کمیونٹی اور ویرانوں سے ملنے والی بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کوانصاف دینے کاخیال تومعززججز کو بالکل نہیں آتا البتہ ان کے نزدیک ملک میں صرف ایک ہی فرد عمران نیازی آباد ہے اور صرف اسی کے انسانی حقوق مجروح ہونے کے خدشے نے انہیں مضطرب کررکھاہے انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ چیف جسٹس کی تمام ترکوشش بھی عمران نیازی کو انصاف دینے اور دلوانے پرمرکوز ہے وکالت اور منصفی کے درمیان فرق ماند پڑتاجارہاہے موجودہ روش برقراررہی تو ملک کوانصاف کے میدان میں آخری نمبر پرپہنچانے کااعزاز بھی بعض اسٹیک ہولڈرز جلد حاصل کرلیں گے تنخواہ اور مراعات توسب عوام کے پیسوں سے لیتے ہیں مگرآئین اور عوام سے بے نیاز ہوکر خدمت اپنی انا اور لاڈلوں کی کرتے ہیں۔
پاکستان کانظام عدل عالمی درجہ بندی میں 140ممالک میں 129ویں نمبر پربلاوجہ نہیں ہے، میر کبیر احمد محمدشہی

ٹیگز:
میر کبیر احمد محمدشہی
