اوتھل، پو لیس کی کاروائی گھر میں گھس کرعزت لوٹنے کی کوشش کے الزام میں ملوث ملزم گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے گھر میں گھس کر عزت لوٹنے کی کوشش کے الزام میں ملوث ملزم کودو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل میں شیر علی ولد شیر محمد سکنہ چھب مانڈڑہ اوتھل نے تحریری درخواست دی کہ ملزم سمیر ولد عبدالغفور سکنہ چھب مانڈڑہ اوتھل نے اسکی بیوی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ہیاور اس کی بیوی کے شور شرابہ کرنے پر ملزم فرار ہوگیا ہے۔ SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے مقدمہ نمبر 72/2023 بجرم 376-511 ت پ درج رجسٹرڈ کرنے کے بعد فوراً ملزم کی تلاش شروع کردی اور صرف دو گھنٹے کے اندر عزت لوٹنے کی کوشش میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کر لیا۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے