مجھے شادی پر2 سو تولہ سونا پہنایا گیا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ انہیں شادی پر 200 تولہ سونا پہنایا گیا۔آئی پی پی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ایک انٹرویوکلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں میزبان کی جانب سے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں شادی پر وقت 2 سو تولے سونا پہنایا گیا تھا۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کےساتھ جڑی ڈرامہ بازی سامنے آچکی ہے، یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جھوٹ جتنی بھی ڈھٹائی سے بولیں ، سچ سامنےآ ہی جاتا ہے، اعظم خان کا سکندر اعظم چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بیان آگیا ہے ، بیان سے واضح ہوتا ہے وزیر اعظم ہاوس کیسے اداروں کیخلاف استعمال ہوا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سہولت کاری اور اداکاری کر رہے تھے، بیوروکریسی کو ہدایات جاری کرتے تھے، اعظم خان اداروں کے حوالےسے غلط معلومات چیئرمین پی ٹی آئی کو دیتے تھے۔انہوں نےکہا کہ اعظم خان نے بیوروکریسی کے ذریعے عوامی نمائندوں کی بے توقیری کی، اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے